Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوعیدالفطرکی خوشیاں بہت بہت مبارک ہو، شہبازشریف

وزیراعظم شہبازشریف کی دنیا بھر کے مسلمانوں کوعید کی مبارکباد
شائع 21 اپريل 2023 10:34am

وزیراعظم شہبازشریف نے دنیا بھر میں آج عید منانے والے مسلمانوں کوعید کی مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے اپنے تہنیتی پیغام میں لکھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور دنیا بھر کے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو عیدالفطرکی خوشیاں بہت بہت مبارک ہوں، اللہ کریم ہماری عبادات کو قبول فرمائے اور ہمارے گناہوں کو معاف فرمائے!

واضح رہے کہ سعودی عرب، ترکی، عراق، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ریاستوں میں آج عید منائی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: شوال کا چاند نظر نہیں آیا، پاکستان میں عید الفطر ہفتہ 22 اپریل کو ہوگی

ایران، اومان، بھارت، بنگلادیش، ملائیشیا، انڈونیشیا میں چاند نظر نہیں آیا، اس لیے عید کل منائی جائے گی۔ جاپان، برونئی، آسٹریلیا، جاپان، فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ میں بھی چاند رات آج ہوگی۔

گزشتہ روز ہی چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان کے کسی مقام سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت نہیں ملی، ملک میں عید الفطر ہفتہ 22 اپریل کو منائی جائےگی۔

Shehbaz Sharif

Eidul Fitr