مکی آرتھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مقرر
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مکی آرتھر کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ڈائریکٹر مقرر کردیا، مکی آرتھر ورلڈ کپ 2023 اور دورہ آسٹریلیا میں کوچنگ اسٹاف کا حصہ ہوں گے جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز اور ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچز کے لیے بھی دستیاب ہوں گے۔
مکی آرتھر 2016 سے 2019 تک پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں، ان کی کوچنگ میں پاکستان ٹیم ٹیسٹ اور ٹی 20 میں نمبرون رہی۔
مینیجمنٹ کمیٹی کے چئیرمین نجم سیٹی نے روالپنڈی میں مکی آرتھر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ جو وعدہ کیا تھا وہ نبھایا بھی ہے، مکی آرتھر پاکستان آگئے ہیں۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ ہمیں ایک بولنگ کوچ بھی جوائن کریں گے۔
اس موقع پر مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستان آ کر بہت اچھا لگا، پاکستان میرے بھی خون میں شامل ہو گیا ہے۔
Comments are closed on this story.