موت کی جھوٹی خبر، متھیرا نے سعیدہ امتیاز کو ہی تنقید کا نشانہ بناڈالا
پاکستانی فنکاروں نے سعیدہ امتیاز کے موت کی خبر کو پبلیسٹی اسٹنٹ قرار دیا جواب میں سعیدہ امتیاز بھی میدان میں آگئیں ۔
دو روز قبل اداکارہ سعیدہ امتیاز کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بذریعہ اسٹوری ان کی موت کی خبر سامنے آئی تھی، تاہم بعدازاں ان کے مینیجر اور وکیل کی جانب سے اس کی تردید کی گئی اور کہا گیا کہ اداکارہ کا اکاونٹ ہیک ہوگیا تھا۔
اس خبر کی تردید کے بعد اداکارہ کی جانب سے ایک ویڈیو پیغام بھی شیئر کیا گیا تاہم میزبان متھیرہ اور ان کے ساتھی فنکاروں سمیت کئی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اسے پبلیسٹی اسٹنٹ قرار دیا جارہا ہے۔
متھیرا نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا اکاؤنٹ کیسے ہیک کیا جاسکتا ہے اور ہیکر جیسے ہی آپ کی موت کے خبر شیئر کرتا ہے آپ کا وکیل سامنے آجاتا ہے اور پھر ایک دن میں آپ اپنا اکاؤنٹ حاصل بھی کرلیتی ہیں۔
متھیرا نے کہا کہ اگر آپ کا اکاونٹ ہیک ہو گیا تھا تو آپ فون کال کیوں نہیں اٹھارہی تھیں، کسی دوست کے اکاونٹ سے معاملے کی وضاحت کیوں پیش نہیں کی ۔
متھیرا کا مزید کہنا کہ بہت سے لوگ مجھ سے نفرت کر سکتے ہیں لیکن پبلیسٹی اسٹنٹ کی خاطر یہ افسوس ناک چیزیں ہو رہی ہیں۔
میزبان نے بتایا کہ کچھ دن پہلے میں نے دیکھا کہ کچھ لوگ واقعی زور دار طریقے سے لڑتے ہیں اور پھر وہ اسکرپٹڈ نکلتا ہے، یہ صرف افسوس کی بات ہے کہ ہماری زندگی کتنی عجیب ہوتی جا رہی ہے امید ہے کہ ہمیں جلد ہی اس کا احساس ہو جائے۔
اس معاملے پر معروف پروڈیوسر وجاہت رؤف نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’وہ چیزیں ان دنوں جو لوگ توجہ حاصل کرنے یا اپنے پروجیکٹس کو فروغ دینے کے لیے کر رہے ہیں انہیں چاہیئے اپنا کام اچھا کریں ان چیزوں کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔
اداکار محب مرزا نے بھی طنزیہ انداز انسٹاگرام اسٹوری پوسٹ کی۔
اداکارہ حمیرہ علی نے بھی طنزیہ پوسٹ کی
پاکستانی لکھاری فصیح باری خان نے بھی یہ اظہار خیال کیا کہ لوگ ان دنوں دیوانے ہو گئے ہیں کیونکہ انہیں کچھ پتہ نہیں کہ وہ صرف شہرت حاصل کرنے کے لیے کیا کر رہے ہیں۔
دوسری جانب سعیدہ امتیاز نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا لکھا کہ اگر اسٹنٹ کرنا ہوتا تو اچھا موقع تھا پریس کانفرنس کرنے کا۔ میڈیا کو انٹرویوز دے رہی ہوتی۔ میڈیا اب بھی میرے گھر کے باہر موجود ہے میں یہ سب با آسانی کر لیتی۔ مگر کیا پوچھتے وہ ؟ کہ ایسا لگ رہا ہے مر کر واپس آنے کے بعد یا قبر میں کیسا محسوس ہوا؟ حد ہے قسم سے کچھ لوگوں کی سوج دیکھ کر بس جوس پی کر واپس آگئی دنیا میں۔
اپنے قریبی وگوں سے پیار کریں کیونکہ وقت اور زندگی کا پتہ نہیں ۔ کسی کے چلے جانے کے بعد رو کر یاد کرنے سے بہتر ان کی قدر کریں ۔
Comments are closed on this story.