Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فورسز کے ٹرک میں آگ بھڑک اٹھی، 4 فوجی ہلاک

ٹرک میں آگ لگنے کا واقعہ ضلع پونچھ میں پیش آیا
شائع 20 اپريل 2023 05:08pm
فوٹو ــ اسکرین گریب
فوٹو ــ اسکرین گریب

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ٹرک میں آگ لگنے سے 4 فوجی ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ کے علاقے بھاٹا دوریاں میں ٹرک میں آگ لگنے سے 4 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

بھارتی فوج کے ٹرک میں آگ لگنے کی اصل اور مصدقہ وجہ ابتدائی طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ بھارتی فوج کے ٹرک میں آگ بجلی گرنے سے لگی۔ ٹرک میں آتشزدگی کے فوری بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پایا۔

بھارتی حکام کی جانب سے ٹرک میں لگنے والی آگ کی اصل وجوہات جاننے کےلئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

occupied Kashmir

Indian Airforce

Pak India Relation