Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

فیصلے عمران خان کی خواہش پر ہوں گے تو ماحول خراب ہوگا، سعید غنی

سندھ اور بلوچستان کے لوگوں کی آواز سپریم کورٹ کو سننی چاہیے، صوبائی وزیر
شائع 20 اپريل 2023 04:02pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ فیصلے عمران خان کی خواہش پر ہوں گے تو ماحول خراب ہوگا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سعید غنی نے کہا کہ ملک بھر میں انتخابات ایک وقت میں ہونے چاہئیں، ایک ہی وقت پرانتخابات کیلئے کسی صوبے کا مؤقف رد نہیں ہونا چاہئے، یہ سندھ اور بلوچستان کے لوگوں کی آواز ہے جو سپریم کورٹ کو سننی چاہیے، الگ الگ صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ تاثر دیا جارہا ہے کہ ملک میں جوڈیشل مارشل لاء ہے اور سب بے بس ہیں، ملک میں آئینی بحران کا حل سیاستدانوں کے پاس ہے۔ پارلیمنٹ، الیکشن کمیشن، اسٹیٹ بینک عدلیہ کا ماتحت ادارہ نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ فیصلے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی خواہش کے مطابق ہوں گے تو ماحول خراب ہوگا، عمران خان ملکی اداروں کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں انھیں اپریل 2022 کو ہی جیل میں ہونا چاہئے تھا۔

PDM

imran khan

Punjab Elections

Politics April 20 2023