کے الیکٹرک صارفین پر 6 ارب 63 کروڑ 60 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری
کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست دائر کردی
کراچی والوں پر بجلی کی مد میں 6 ارب 63 کروڑ 60 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
پہلے سے ہی گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے کراچی کے شہریوں کے لئے ایک اور بری خبر یہ ہے کہ ان پر بجلی کی مد میں 6 ارب 63 کروڑ 60 روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کے لئے نیپرا میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔
کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں اضافے کے لئے نیپرا میں درخواست دائر کی ہے، جس میں مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ میں 4 روپے 49 پیسے اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔
نیپرا اتھارٹی کےالیکٹرک کی درخواست پر 3 مئی کو سماعت کرے گی، اور منظوری کی صورت میں کراچی کے بجلی صارفین پر 6 ارب 63 کروڑ 60 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
WAPDA
K-Electric
مقبول ترین
Comments are closed on this story.