Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شوہر بیوی کے بجائے اُسے ڈسنے والے سانپ کو اسپتال لے گیا

سانپ کواسپتال لانے سے ڈاکٹرز اورعملہ خوف میں مبتلا ہوگیا
شائع 20 اپريل 2023 02:29pm
تصویر/ اے ایف پی
تصویر/ اے ایف پی

اگرسانپ کسی شخص کو کاٹ لے تو متاثرہ شخص کو فوری طور پراسپتال منتقل کیا جاتا ہے لیکن بھارت میں ایک ایسا انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں سانپ کی ڈسی جانے والی بیوی کے بجائے شوہر سانپ کو اسپتال لے گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع اناؤ کے ایک اسپتال میں موجود ڈاکٹرز اورعملہ خوف میں مبتلا ہوگیا جب خاتون کا شوہر تھیلے میں سانپ لیکر اسپتال پہنچ گیا۔

نریندر کی بیوی کسم گھر میں صفائی سُتھرائی کا کام کررہی تھی کہ اس دوران ہی سانپ نے کاٹ لیا جس کے بعد وہ بے ہوش ہوگئی، تو خاتون کو فوری طور پر پڑوسیوں نے اسپتال منتقل کردیا۔

رپورٹ کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی شوہر نے اسپتال جانے کے بجائے گھر پہنچا اور وہاں موجود سانپ کو پکڑ کراسپتال لے گیا، جس کی وجہ سے اسپتال میں خوف ہراس پھیل گیا۔

حکام نے سوال پوچھا کہ وہ سانپ کو اسپتال کیوں لیکر آیا ہے، تو نریندر نے بتایا کہ وہ ڈاکٹرز کو سانپ دیکھانا چاہتا تھا کہ تاکہ وہ سانپ کے زہر کے مطابق ہی اِس کی بیوی کا علاج کریں۔

خیال رہے کہ سانپ کے ڈسنے کے بعد خاتون کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے اور سانپ کو قریبی جنگل میں چھوڑ دیا گیا ہے۔

ٰIndia

reptile

Snake Bites