Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انسٹاگرام صارفین کیلئے نیا فیچر مُتعارف کروا دیا گیا

آخرکار زکربرگ نے صارفین کی خواہش پوری کردی
شائع 20 اپريل 2023 01:21pm
تصویر: ٹیک کرنچ
تصویر: ٹیک کرنچ

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے صارفین کے لیے ایک اور نیا فیچرمتعارف کروا دیا ہے۔

صارفین کی آسانی کیلئے متعاف کروائے جانے والے اس نئے فیچر سے انسٹاگرام بائیو میں ایک سے زیادہ لنکس ڈالنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے اس نئے فیچرکااعلان اپنے انسٹاگرام براڈکاسٹ چینل پرکیا۔

زکربرگ نے بتایا کہ انسٹاگرام کی بائیو پراب 5 سے زائد لنکس ایڈ کیا جاسکتے ہیں اور یہ نیا فیچرز ان چند میں سے ایک ہے جس کا صارفین کی جانب سے سب سے زیادہ مطالبہ کیا جارہا تھا۔

صارفین کی جانب سے سراہا جانے والا فیچر اب تمام صارفین کیلئے دستیاب ہے۔

فیچرکیسے استعمال کیا جاسکتا ہے

انسٹاگرام ایپ کھولنے کے بعد پروفائل آئیکون پر کلک کریں۔

اب بائیں جانب موجود اپنی پروفائل پکچرکے نیچے edit پر کلک کرکے لنک ایڈ کریں۔

ایڈ ایکسٹرنل لنک کے آپشن کا انتخاب کرتے ہوئے اپنی خواہش کے مطابق لنکس شامل کرتے جائیں۔

واضح رہے کہ نیا فیچرمتعارف کروانے کے منصوبے پر گزشتہ برس سے کام جاری تھا جسے اب متعارف کروادیا گیا ہے۔

Mark Zuckerberg

Instagram

social media