Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھکر: 2 گاڑیوں میں تصادم، 3 مزدور جان کی بازی ہارگئے، 20 زخمی

ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی
شائع 20 اپريل 2023 11:41am
عید کی خوشیاں اپنوں میں منانے جانے والے مزدور حادثہ کا شکار ہوئے، ذرائع  - تصویر/ آج نیوز
عید کی خوشیاں اپنوں میں منانے جانے والے مزدور حادثہ کا شکار ہوئے، ذرائع - تصویر/ آج نیوز

بھکر میں دو گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں تین مزدور جاں بحق جبکہ 20 سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ریسیکیو زرائع کا کہنا ہے کہ جھنگ بھکر روڈ پر ہائی ایس اور شہ ذور میں خوفناک تصادم ہوا جس کے باعث تین مزدور جاں بحق 20 سے زائد مزدور شدید زخمی ہوگئے۔ ایک زخمی کا کہنا ہے کہ ہائی لکس شور کوٹ سے لکی مروت جارہی تھی۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی رسیکیو 1122 ٹریفک پولیس موقع پر پہنچ گئیں جبکہ ریسیکیو ٹیمیں زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال بھکر منتقل کر نے میں مصروف ہیں۔

زرائع کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ عید کی خوشیاں اپنوں کے ساتھ منانے جانے والے مزدور حادثہ کا شکار ہوئے ہیں۔

Road Accident

Bhakkar