Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ضمانت منظور، پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو رہا کردیا گیا

عدالت نے علی زیدی کو 10 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا
اپ ڈیٹ 20 اپريل 2023 04:16pm
پی ٹی آئی رہنما علی زیدی
پی ٹی آئی رہنما علی زیدی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی زیدی کو پولیس نے رہا کردیا۔

کراچی کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی زیدی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

کراچی کی ملیرکورٹ میں پی ٹی آئی رہنماعلی زیدی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، مدعی مقدمہ کے وکیل کامران بلوچ نے کہا علی زیدی کو انسانی ہمدردی کے تحت ضمانت پر رہا کیا گیا ہے، علی زیدی کی درخواست ضمانت میرٹ پر نہیں بلکہ مدعی سے سیٹلمنٹ کے نتیجے میں منظور کی گئی ہے، علی زیدی اور مدعی مقدمہ کے درمیان کچھ معاملات طے ہوگئے ہے، باقی جیل سے باہر آنے کے بعد طے کیے جائیں گے۔

عدالت نے علی زیدی کی درخواست ضمانت منظور کرتے کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کو رہا کرنے کا حکم دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے علی زیدی کو 10 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا تھا۔

ملیر جیل سے رہائی کے بعد پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے کہا کہ اس آزمائش سے بھی گزر گئے ہیں لیکن ملک کے قانون پر ان کے ذہن میں کئی سوالات ہیں۔

pti leader

Ali Zaidi

karachi

Bail

Malir Court