Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فراڈ اور دھمکانے کا کیس: علی زیدی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کردی
اپ ڈیٹ 20 اپريل 2023 11:17am
پی ٹی آئی رہنما علی زیدی
پی ٹی آئی رہنما علی زیدی

کراچی کی ملیرکورٹ نے فراڈ اور دھمکانے کے مقدمے میں پولیس کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کرتے ہوئے علی زیدی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

ملیرکورٹ کراچی میں پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کے خلاف فراڈ اور دھمکانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

گرفتار پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں اسٹیل ٹاؤن تھانے سے ملیر کورٹ میں پیش کیا گیا۔

مزیدپڑھیں: علی زیدی کی عدالت پیشی پر غفلت برتنے والے 2 ڈی ایس پیز اور تفتیشی معطل

پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو 3 دن کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت لایا گیا۔

علی زیدی کی پیشی کے موقع پر ملیر کورٹ اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی گرفتار

عدالت نے پولیس کی علی زیدی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔

مزید پڑھیں: فراڈ کیس: علی زیدی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

پولیس علی زیدی کو لے کر ملیر کورٹ سے واپس روانہ ہو گئی۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو کراچی میں 15 اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا جس کی تحریک انصاف کے رہنماؤں نے تصدیق کرتے ہوئے اس کی مذمت کی تھی۔

ترجمان پی ٹی آئی سندھ کے مطابق علی زیدی پی ٹی آئی سندھ سیکریٹریٹ میں تنظیمی عہدیداران سے ملاقات کررہے تھے کہ اس دوران سول اور یونیفارم میں ملبوس اہلکاروں نے علی زیدی کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کے وکلا نے درخواست ضمانت دائر کردی

گرفتاری کے بعد علی زیدی کے خلاف ابراہیم حیدری تھانے میں فراڈ اور دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

علی زیدی ریئل اسٹیٹ کا کام کرتے تھے، ان پر 2013 میں پراپرٹی کے جعلی کاغذات ضمانت کے طور پر دینے کا الزام ہے۔

pti leader

Ali Zaidi

karachi

Malir Court

Physical remand

fraud case