Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یمن میں مالی امداد کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 78 افراد ہلاک

2 منتظمین کو بھی حراست میں لے لیا گیا جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری
شائع 20 اپريل 2023 07:59am
فوٹو۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔ اے ایف پی

یمن کے دارالحکومت صنعا میں مالی امداد کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 78 افراد ہلاک اور 322 سے زائد زخمی ہوگئے۔

یمنی حکام کے مطابق دارالحکومت صنعاء کے وسط میں واقع اولڈ سٹی میں بھگدڑ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب سینکڑوں لوگ تاجروں کی طرف سے منعقدہ تقریب میں جمع تھے، بھگدڑ میں 78 افراد کچل کر اور دم گھنٹے سے ہلاک ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق مسلح حوثیوں نے ہجوم پر قابو پانے کی کوشش میں ہوائی گولیاں بھی چلائیں، جس کے بعد تقریب میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ بھاگنے لگے۔

یمن کے وزرات داخلہ کے مطابق لاشوں اور زخمی افراد کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ فنڈز تقسیم کرنے والے 2 منتظمین کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب وزارت داخلہ نے واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کی حتمی تعداد کے حوالے سے نہیں بتایا ہے البتہ کہا گیا کہ واقعہ میں درجنوں افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

yemen

Stampede

Distribution of financial aid