Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبر پختونخوا کے اسپتالوں میں صحت کارڈز والے مریضوں کا داخلہ بند

حکومت کے پاس فی الحال اتنے پیسے نہیں، فنڈز کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، مشیر صحت
شائع 19 اپريل 2023 10:07pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پشاور: خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں صحت کارڈز والے مریضوں کا داخلہ بند کردیا گیا۔

اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن نے صحت کارڈ سے متعلق اعلامیہ کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ اسپتال صحت کارڈ پلس پروگرام کے تحت نئے داخلے نہ لیں جب کہ اسپتالوں میں صحت کارڈ پلس پروگرام کے ہیلتھ ڈیسک بھی بند رہیں گے۔

اس ضمن میں نگراں مشیر صحت ڈاکٹر عابد جمیل کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ لائف انشورنس کو 14.8 ارب روپے دینے ہیں، کے پی حکومت انشورنش کمپنی کو ماہانہ چار ارب روپے دے رہی ہے۔

ڈاکٹر عابد جمیل نے کہا کہ حکومت کے پاس فی الحال اتنے پیسے نہیں، فنڈز کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، البتہ بغیر منصوبہ بندی کے پروگرام کا یہی نتیجہ نکلتا ہے۔

KPK

Health Card

care taker cabinet kpk