Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
09 Rajab 1446  

عالمی مارکیٹ میں قیمت گرگئی، پاکستان میں سونا سستا ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1974 ڈالر فی اونس تک آگئی۔
شائع 19 اپريل 2023 06:29pm
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 31 ڈالر کی نمایاں کمی ہونے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونا صرف 550 روپے سستا کیا گیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1974 ڈالر فی اونس تک آگئی ہے جس کا اثر مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی ہوا۔

جس سے ایک تولہ سونا 550 روپے کمی سے 2 لاکھ 16 ہزار 850 روپے کا ہوگیا اور دس گرام سونا 471 روپے کمی سے 1 لاکھ 85 ہزار 914 روپے کا ہوگیا ہے۔

جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 2530 روپے پر ہی برقرار رہی ہے۔

bullion rates

Gold rates Pakistan