Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایک مداح نے زیورات اور خون سے لکھے گئے خط بھیجے، نادیہ خان

میزبان نادیہ خان کا اپنی جذباتی مداح سے متعلق انکشاف
شائع 19 اپريل 2023 05:42pm

پاکستانی معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے اپنی ایک جذباتی مداح سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

اداکارہ نادیہ خان نے حال ہی میں ایک شو میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنےایک جذباتی مداح سے متعلق انکشاف کیا کہ ایک لڑکی مجھے بہت عجیب لگتی تھی، وہ میری جذباتی قسم کی مداح تھی اور گھر میں والدہ کو کال کیا کرتی تھی۔

نادیہ خان نے کہا کہ اُس مداح نے ایک بار والدہ سے فون پر گھر کا پتہ معلوم کیا کہ نادیہ خان کی سالگرہ کا کیک منگوانا ہے، اُس کے بعد اُس مداح نے تحائف، پھر سونے کے زیورات اور پھر خون سے لکھے گئے خط بھیجنا شروع کر دیے۔

نادیہ خان نے انکشاف کیا کہ مداح نے میری والدہ کو دھمکی دی کہ اگر نادیہ خان نے کال پر بات نہ کی تو میں خودکشی کر لوں گی۔

انہوں نے شو کے دوران بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس پریشان کُن صورتحال میں مجھے غصہ آیا اور میں نے کال پر مداح سے بات کی اور کہا کہ جو کرنا ہے آج ہی کر لینا کل کا انتظار نہ کرنا۔

Nadia khan