Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پروموشن کے لیے کوئی اوراسٹنٹ بھی دیکھایا جا سکتا تھا

شہریار منور کی وائرل ویڈیو پر شمعون عباسی برس پڑے
شائع 19 اپريل 2023 04:49pm

پاکستانی اداکار شمعون عباسی نے شہریار منور پر تنقید کرتے ہوئے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ شہریار نے اسکرپٹ کو پھینک کر اچھا کام نہیں کیا۔

گذشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو نے صارفین کی بھرپور توجہ حاصل کی تھی جس میں شہریار منور انتہائی طیش میں دکھائی دے رہے ہیں ، چیخنے چلانے کے دوران وہ ڈائریکٹرکے ہاتھ سےاسکرپٹ چھین کربھی نیچے پھینک دیتے ہیں۔

تاہم پاکستانی اداکار شمعون عباسی نے اداکار شہریار منور کی اس ویڈیو کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سخت جملے کہہ ڈالے ۔

شمعون عباسی کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلی مرتبہ ہی شہریار کو پرفارم کرتے دیکھا اس سے پہلے تو کبھی اچھی پرفارمنس نہیں کی، انہوں نے کہا کہ شہریار نے اپنا اسکرپٹ زمین پر پھینکا جس پر ہمارا رزق ہوتا ہے ۔ اللہ کا نام لے کر اس اسکرپٹ کو لکھاجاتا ہے ۔

شمعون عباسی نے پرانے وقتوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ پہلے تو اگر ہم سیٹ پر اپنا اسکرپٹ لے جانا بھول جاتے تھے تو آپکے ساتھ کے ایکٹر، ڈائیکریٹر اور اسسٹنٹ آپ کو ذلیل کرتے کہ آپ اپنا اسکرپٹ کیوں نہیں لائے ۔

انہوں نے کہا کہ ایک چھوٹے سے پراجیکٹ کے لیے جس کو کہاں چلنا ہے کہاں نہیں اس کے لیے آپ نے پبلسٹی اسٹنٹ اختیار کیا۔ شمعون نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر خود کو وائرل ہی کرنے تھا تو کسی چوک پر جاکر کپڑے اتارتے گھتم گھتا ہوتے ، تھوڑی ایکٹیویٹی ہوجاتی اس سے زیادہ ویوز مل جاتے ۔

انہوں نے کہا مجھے بے حد مایوسی ہوئی شہریار اور سہیل جاوید نے ایسی ویڈیو بنائی۔ شہریار صاحب اگر وائرل ہونا ہے تو کسی اور آئیڈیا لے کر آئیں گا ، اسکرپٹ کی توہین نہ کیجے گا۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ شہریار منور آپ کو پورا پاکستان جانتا ہے مگر ایسی ویڈیو کے بعد کسی اور طریقے سے جانتا ہے۔

واضح رہے کہ ویڈیو وائرل ہونے کے اگلے روز شہریار منورنے اس ویڈیوکی حقیقت صارفین کے سامنے خود رکھتے ہوئے بتادیا تھا کہ یہ متنازع ویڈیو پبلسٹی اسٹنٹ ہی تھی لیکن اس کا مقصد کچھ جاننا تھا۔

اداکار نے دیکھنے والوں پرواضح کیا تھا کہ آپ کے تبصرے پڑھے اور سمجھ میں آگیا کہ آپ لوگ کیا دیکھنا چاہتے ہیں، ہم لوگ صرف منفی چیزیں دیکھنا چاہتے ہیں، انہی کو پروموٹ کرتے ہیں اور وائرل کرتے ہیں۔

Shamoon Abbasi

Shehryar Munawar