شمالی وزیرستان میں بینک ڈکیتی، مسلح نقاب پوش ایک کروڑ روپے لے اڑے
مسلح نقاب پوش فیلڈر گاڑی میں آئے تھے، پولیسس
میرانشاہ بازار میں مسلح نقاب پوشوں نے بینک سے ایک کروڑ روپے لوٹ لئے۔
شمالی وزیرستان میں واقع میرانشاہ بازار میں مسلح نقاب پوشوں نے بینک لوٹ لیا، اور مبینہ طور پر ایک کروڑ روپے تک کی رقم لے اڑے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ڈکیتی پاکستان مارکیٹ میرانشاہ کے قریب واقع نجی بینک میں ہوئی، ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ مسلح نقاب پوش فیلڈر گاڑی میں آئے تھے۔
بینک منیجر فیاض علی شاہ 3 نقاب پوش بینک کے اندر اچانک داخل ہوئے، اور عملے کو یرغمال بنا کر تقریباً ایک کروڑ روپے لوٹے اور فرار ہوگئے۔
ڈی پی او شمالی وزیرستان سلیم ریاض کا کہنا ہے کہ پولیس واقعے کی تفتیش کررہی ہے، بہت جلد ملزمان تک پہنچنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
North Waziristan
bank robbery
مقبول ترین
Comments are closed on this story.