Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق چئیرمین نیب جاوید اقبال کیخلاف کارروائی روکنے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ نے جاوید اقبال کی درخواستوں پر حکم امتناعی جاری کردیا
شائع 19 اپريل 2023 02:05pm

لاہور ہائیکورٹ نے سابق چئیرمین نیب جاوید اقبال اور بیس افسران کیخلاف احتساب عدالت میں جاری کارروائی روکنے کا حکم دیدیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں طیبہ گل کیس میں سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

سابق چئیرمین نیب جاوید اقبال کےوکیل صفدر شاہین نےدلائل دئیے۔ جس کے بعد عدالت نے سابق چئیرمین نیب جاوید اقبال کے خلاف کارروائی روکنے کا حکم جاری کردیا، جب کہ پولیس اور دیگر فورمز پر جاری کاروائیاں بھی روکنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے جاوید اقبال کی درخواستوں پرحکم امتناعی جاری کرتے ہوئے طیبہ گل اور فریقین کو نوٹس جاری کردیئے اور جواب طلب کرلیا۔

NAB

Javed Iqbal