Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی ٹیم میں کون سا پاکستانی کرکٹر شامل

ٹیم کا اعلان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوران بہترین کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا
شائع 19 اپريل 2023 11:44am
پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم
پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم

کرکٹ آسٹریلیا ویب سائٹ نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا۔

ٹیم کا اعلان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی دو سالہ مدت کے دوران بہترین کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

بابر اعظم نے چیمپئن شپ کے دوران 14 ٹیسٹ میچز کھیلے اور 08. 61 کی اوسط سے 1527 رنز بنائے جس میں 4 سنچریاں اور 10نصف سنچریاں بھی اسکور کیں۔

چیمپئن شپ کے دوران قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سب سے بڑی اننگز آسٹریلیا کے خلاف کھیلی تھی جس میں انہوں نے 196 رنز بنائے تھے۔

اعلان کردہ ٹیم میں آسٹریلیا کے عثمان خواجہ، ٹریوس ہیڈ اور پیٹ کمنز شامل ہیں، پیٹ کمنز کو ٹیم کا کپتان بھی مقرر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ٹیم میں بھارت کے رویندرا جڈیجا، ریشبھ پنت، روی چندرن ایشون، انگلینڈ کے جو روٹ اور جیمز اینڈرسن، سری لنکا کے ڈیموتھ کرونا رتنے اور جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں مقابل ہوں گی جس کا فائنل 7 سے 11 جون تک انگلینڈ میں شیڈولڈ ہے۔

یاد رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں بابر اعظم کو شامل کیا تھا۔

babar azam

india vs australia

icc world test championship final