Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

روجھان: کچے میں عسکریت پسندوں کے خفیہ ٹھکانوں کیخلاف کارروائی، سندھ جانیوالے راستے سیل

سندھ کی جانب جانے والے تمام راستوں کوسیل کردیا گیا
شائع 19 اپريل 2023 10:33am
آپریشن میں ابتک 4 ڈاکوہلاک اور16مجرمان گرفتار ہوچکے، ڈی پی او -  تصویر/ فائل
آپریشن میں ابتک 4 ڈاکوہلاک اور16مجرمان گرفتار ہوچکے، ڈی پی او - تصویر/ فائل

روجھان کے کچے میں پولیس آپریشن گیارہویں روز میں داخل ہوگیا ہے جہاں عسکریت پسندوں کے خفیہ ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کی جاری ہے۔

دولانی اورلنڈ گینگز کی کمین گاہیں تباہ، خفیہ ٹھکانوں کو مسمارکردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کرنے کیلئے 3 مزید پکٹس قائم کیے ہیں۔

صوبہ سندھ جانیوالے تمام راستے سیل

اس کے ساتھ ہی سندھ کی جانب جانے والے تمام راستوں کوسیل کردیا گیا جبکہ دریائے سندھ کے اندر کشتیوں پر پولیس ٹیموں کی گشت جاری ہے۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ ڈاکوؤں کے فرارکے تمام راستوں کو مسدود کردیا گیا

ڈی پی او مہر ناصرسیال نے کہا کہ آپریشن میں ابتک 4 ڈاکو ہلاک اور 16مجرمان گرفتار ہوچکے۔

مزید کہا کہ پولیس کے جوانوں کا حوصلہ بلند ہے کچہ آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

Sindh Police

Police operation