Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل اور ایشز سیریز کیلئے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان

مارکس ہیرس، جوش انگلس اور مچل مارش کی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی
شائع 19 اپريل 2023 09:45am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

کرکٹ آسٹریلیا نے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل اور ایشز سیریز کے لئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

پیٹ کمنز آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان اور اسٹیو اسمتھ نائب کپتان ہوں گے۔

مارکس ہیرس، جوش انگلس اور مچل مارش کی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ اعلان کردہ 17 رکنی اسکواڈ میں اسکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، مچل اسٹارک، ٹریوس ہیڈ، عثمان خواجہ، مارنوس لابوشین، نیتھن لائن، ٹوڈ مرفی، میتھیو رنشا اور ڈیوڈ وارنر شامل ہیں۔

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 7 سے 11 جون کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ 16 جون سے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کھیلی جائے گی۔

آسٹریلوی ٹیم مئی کے آخر میں انگلینڈ پہنچے گی۔

MELBOURNE

Ashes Series

india vs australia

australian cricket team

icc world test championship final