Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

سعیدہ امتیاز نے اپنی موت کی خبروں پرویڈیو پیغام جاری کردیا

آپ نہیں جانتے سامنے والا شخص کس کیفیت سے گزررہا ہے'
اپ ڈیٹ 19 اپريل 2023 02:56pm
تصویر: سعیدہ امتیاز/انسٹاگرام
تصویر: سعیدہ امتیاز/انسٹاگرام

یو اے ای نژاد پاکستانی اور امریکی اداکارہ سعیدہ امتیاز نے ویڈیو پیغام میں مداحوں کو اپنی خیریت کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ اس صورتحال نے انہیں صدمے سے دوچار کیا۔

گزشتہ روز اداکارہ کے اچانک انتقال کر جانے اورکمرے سے لاش ملنے کی خبران کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ اورفیس بک سے شیئر کی گئی تھی، جس کے بعد سعیدہ کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے۔

سعیدہ امتیاز نے انسٹاگرام پرجاری ویڈیومیں کہا کہ زندہ اور خیریت سے ہیں، کسی نے فیس بُک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرکے اُن کی موت کے حوالے سےجھوٹی اطلاع دی تھی۔

اداکارہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں جانتیں کہ کوئی ایسا کیوں کرے گا لیکن آج صبح وہ بیدار ہوئیں تو انہیں کافی کالز اور پیغامات موصول ہوئے جن میں ان کی خیریت سے متعلق استفسار کیا جارہا تھا۔

انہوں نے واضح کیا کہ موت کی جھوٹی خبر پھیلانے سے بہت ذہنی کوفت اٹھانی پڑی ہے اوہ وہ جلد اس شخص کا پتہ لگالیں گی جس نے انکا اکاؤنٹ ہیک کیا اوراس کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کی کوشش کریں گی ۔

ویڈیو پیغام میں سعیدہ کا مزید کہنا تھا کہ کسی کوچھیڑنا یا تنگ کرنا تو سمجھ آتا ہے لیکن اس جھوٹی خبرسے انہیں اور اہل خانہ کو اتنی تکلیف پہنچی، آپ نہیں جانتے کہ سامنے والا شخص کس کیفیت اورصورتحال سے گزررہا ہے۔

اس سے قبل اداکار صائم علی نے بھی سعیدہ کے ساتھ تصویرشیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ یہ اطلاعات غلط ہیں اور ان کی دوست بالکل خیریت سے ہیں۔

سعیدہ امتیاز 24 مئی 1990 کو متحدہ عرب امارات میں پیدا ہوئیں، تاہم ان کی پرورش امریکا میں ہوئی ہے اور دونوں ممالک کی شہریت رکھتی ہیں۔

اداکارہ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی زندگی پر بننے والی بائیوپک فلم ’کپتان‘میں ان کی سابقہ اہلیہجمائما کا کردار ادا کیا لیکن یہ فلم متعدد وجوہات کے باعث ریلیز نہیں کی گئی ۔

اس کے علاوہ سعیدہ دیگر فلموں جیسے وجود، تھوڑی سیٹنگ تھورا پیار اور ساحر لودھی کی فلم راستہ میں بھی کام کرچکی ہیں۔انہوں نے ہندی فلم ری ڈرم - ٹیل آف مڈر میں بھی کام کیا جبکہ آئندہ دنوں میں وہ کامیڈی فلم ’قلفی‘ میں بھی دکھائی دینے والی ہیں۔

اداکارہ سعیدہ امتیاز اے آر وائی کے ریلٹی شوتماشا گھرکا بھی حصہ تھیں جہاں سے انہیں کافی مقبولیت ملی۔

تصحیح: اس معاملے پر ہماری ایک ابتدائی خبر میں سعیدہ امتیاز کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ کی پوسٹ کا حوالہ دیا گیا تھا کہ وہ انتقال کر گئی ہیں۔ اس خبر کو چند گھنٹے بعد اس وقت فوراً ہی اپ ڈیٹ کردیا گیا جب شوبز کی شخصیات نے واضح کیا کہ انسٹاگرام پوسٹ غلط تھی۔ ادارے کو اس غلطی پر افسوس ہے اور ہمارے پلیٹ فارمز پر تمام خبروں کو درست کر دیا گیا ہے۔

saeeda Imtiaz

SAEEDA IMTIAZ DEATH