Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

عید الفطر پر مسافروں کیلئے پہلی خصوصی ٹرین کراچی سے پشاور کیلئے روانہ

شہریوں نے عید پر خصوصی ٹرین چلانے کے عمل کو خوش آئند قرار دیا
شائع 19 اپريل 2023 09:24am
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

عید الفطر پر مسافروں کے لئے پہلی خصوصی ٹرین کراچی سے پشاور کے لئے روانہ ہوگئی، شہری اپنوں میں عید منانے کے لئے بے تاب نظر آئے۔

اپنے پیاروں کے ساتھ عید منانے کے لئے بے تاب مسافر جو کراچی سے اپنے آبائی علاقوں میں جانے کے لئے عید کی خصوصی ٹرین کا انتظار کررہے ہیں۔

ان مسافروں کا کہنا ہے کہ کرایوں میں اضافہ تو ہوا ہے لیکن اپنوں کے ساتھ عید ملنے کی خوشی میں سب برداشت ہے ۔

مسافروں نے محکمہ ریلوے کی جانب سے عید پر خصوصی ٹرین چلانے کے عمل کو خوش آئند بھی قرار دیا۔

پاکستان ریلویز نے عید الفطر کے موقع پر مسافروں کے لئے 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا تھا۔

اس سلسلے میں دوسری عید سپیشل ٹرین آج کوئٹہ سے راولپنڈی روانہ ہوئی، تیسری ٹرین 19 اپریل کو کراچی سے لاہور، چوتھی ٹرین 26 اپریل کو راولپنڈی سے کوئٹہ جبکہ پانچویں اور آخری عید اسپیشل ٹرین 27 اپریل کو لاہور سے کراچی تک چلائی جائے گی۔

karachi

peshawar

eid special trains