سندھ میں خواتین پر تشدد اور کم عمر بچیوں کی شادیوں کے ہزاروں کیسز رپورٹ
سب سے زیادہ 886 کیسز حیدرآباد سے سامنے آئے، رپورٹ
سندھ میں ایک سال کے دوران خواتین پر گھریلو تشدد اور کم عمر بچیوں کی شادیوں کے 2777 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
وومن ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سندھ کی جانب سے سال 23-2022 کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ 886 کیسز حیدرآباد سے سامنے آئے، جب کہ شہید بے نظیرآباد میں 497 کیسز رپورٹ ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خواتین پر گھریلو تشدد اور کم عمر بچیوں کی شادیوں کے سکھر میں 245، کراچی میں 222، لاڑکانہ میں 180 اور میر پور خاص سے 135کیسز سامنے آئے۔
sindh
Child Abuse
CHILD MARRIAGE
violence against women
مقبول ترین
Comments are closed on this story.