Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسپین میں جائیداد، مونس الہیٰ کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع

مونس نے اسپین میں 40 کروڑ کی جائیدادیں، اثاثہ جات اور بارسلونا میں ٹیکسی سروس شروع کی، ذرائع
شائع 18 اپريل 2023 07:59pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

اسپین میں جائیدادیں بنانے کے معاملے پر قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے چوہدری مونس الہیٰ کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔

اسپین حکام کی جانب سے تفصیلات فراہم کرنے کے بعد نیب لاہور نے چوہدری مونس الہیٰ کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا۔ مونس الہیٰ نے اسپین میں 40 کروڑ کی جائیدادیں، اثاثہ جات اور بارسلونا میں ٹیکسی سروس شروع کی۔

نیب لاہور کے خط پر اسپین حکام نے پرویز الہٰی خاندان کی جائیدادوں کی تفصیلات فراہم کر دیں۔ ذرائع کے مطابق مونس الہٰی نے کچھ عرصے کے دوران اسپین میں 40 کروڑ کی جائیدادیں اور اثاثہ جات خریدے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ان جائیدادوں میں تین پارکنگ پلازہ، ایک اسٹوریج ہال، بارسلونا میں ہوٹل، ایک ملٹی اسٹوری پلازہ، کیناری جزیروں پر مختلف جائیدادیں، پھلوں کے باغ اور ایک ٹیکسی سروس شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق خط میں بتایا گیا کہ مونس الہٰی کے پاس اسپین کا رہائشی پرمٹ ہے، تمام سرمایہ کاری پرمٹ کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔ بارسلونا میں ’’23 سی ڈی جوزف پلازہ اور کمرشل سنٹر میں اپارٹمنٹس مونس الہٰی کے زیر استعمال ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دسمبر 2022 سے مونس الہٰی انہی دو اپارٹمنٹس پر رہائش پذیر ہیں۔ انھوں نے بینک لیز پر 250 ٹیکسی گاڑیاں لے کر ٹیکسی سروس بھی شروع کی جبکہ ثاقب طاہر اور چوہدی امتیاز نامی دو افراد اسپین میں چوہدری فیملی کی جائیدادوں کے کیئر ٹیکر ہیں۔

NAB

PDM

Monis Elahi