حکومت نے آئی ایم ایف کو مزید 3 ارب ڈالر کی فنانسنگ کا پلان دے دیا
وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو تین ارب ڈالرکی مزید فنانسنگ کا پلان دے دیا۔
وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے مزید تین ارب ڈالر فنانسنگ کا پلان آئی ایم ایف سے شیئر کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ عالمی بینک، ایشیائی انفرا اسٹرکچر بینک سمیت کمرشل بینکوں سے فنڈز ملنے کا امکان ہے۔
وزارت خزانہ حکام کے مطابق رائزٹو پروگرام کے تحت 45 کروڑ ڈالر کی فنڈنگ ملنے کا امکان ہے، جنیوا ڈونرز کانفرنس سے متوقع فنڈز کا پلان بھی آئی ایم ایف کو فراہم کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ اورآئی ایم ایف کےدرمیان فنانسنگ پربات چیت جاری، حکومت سمجھتی ہے کہ آئی ایم ایف سے پہلے اسٹاف لیول معاہدہ ہوجائے تو فنانسنگ کا انتظام آسان ہو جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کو تین ارب ڈالر کی مزید فنانسنگ کا پلان دے دیا ہے جس کے بعد قرض پلان پر آئی ایم ایف کی جانب سے رسپانس ملنے کا انتظار ہے، اب دیکھنا ہے کہ پہلے عالمی مالیاتی ادارے سے معاہدہ ہوگا یا مزید 3 ارب ڈالر کی ضمانتیں مانگی جائیں گی، حکومت کو آئی ایم ایف جواب کا انتظار ہے۔
Comments are closed on this story.