Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ میں صدر عارف علوی کیخلاف درخواست دائر

عارف علوی کو صدر کے عہدے کیلئے نااہل قرار دیا جائے، استدعا
شائع 18 اپريل 2023 04:38pm

امتیازچوہدری نامی شہری نے صدر مملکت عارف علوی کی نااہلی کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

سپریم کورٹ میں صدر مملکت عارف علوی کو نااہل قرار دینے کے لئے درخواست دائر کردی گئی ہے، درخواست امتیاز چوہدری نامی شہری نے دائر کی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ صدر عارف علوی آئین کے مطابق اپنے فرائض سرانجام نہیں دے رہے، اور وہ ایک سیاسی جماعت سے منسلک اور جانبدار ہیں۔

درخواست میں استدعا کرتے ہوئے مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ صدر کا جھکاؤ ایک مخصوص سیاسی جماعت کی طرف ہے، عارف علوی کو صدر کےعہدے کیلئے نااہل قرار دیا جائے۔

President Arif Alvi