Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

طیبہ گل کیس، اسلام آباد اور پنجاب کے آئی جی پولیس کو پیش ہونے کا حکم

آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد کا رویہ قابل اعتراض اور مایوس کن ہے، عدالت
شائع 18 اپريل 2023 04:28pm
فائل ــ فوٹو
فائل ــ فوٹو

طیبہ گل کیس میں لاہور کی احتساب عدالت نے اسلام آباد اور پنجاب کے آئی جی پولیس کو 2 مئی کو پیش ہونے کا حکم دے دیا

احتساب عدالت لاہور کے جج راؤ عبد الجبار خان نے طبیہ گل کی سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال اور سابق ڈی جی نیب لاہور کیخلاف کارروائی کیلئے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ آئی جی پنجاب اور اسلام آباد 2 مئی کو وضاحت کیساتھ پیش ہوں، کورٹ نے یہ ریمارکس بھی دیے کہ آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد کا رویہ قابل اعتراض اور مایوس کن ہے کیوں نہ ان کے خلاف ضابطے کی کارروائی کی جائے۔ پنجاب اور اسلام آباد کے آئی جیز کو آئندہ سماعت پر مکمل رپورٹ بھی پیش کرنے کی ہدایت کی۔

دوران سماعت عدالت نے یہ ریمارکس بھی دیے کہ اسلام آباد اور لاہور کے ڈی ایس پی لیگل نے پھر نامکمل عبوری رپورٹس پیش کیں، کیس التواء میں رکھوانے کی کوشش کی گئی۔

عدالت نے کہا کہ آئی جی پنجاب اور اسلام آباد معاملے کو التواء میں رکھنے اور دبانے کی کوشش کر رہے ہیں، ایک ماہ 2 دن کا عرصہ گزرنے کے باوجود دونوں آئی جیز نے سست روی دکھائی۔

NAB

Javed Iqbal

tayyaba gull