Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پارلیمنٹ ہاؤس میں ایک بار پھر خطرناک جنگلی جانور داخل ہوگیا

یہ ایشیا، افریکا کے جنگلوں میں پایا جانے والا نایاب جانور ہے، وائلڈ لائف
اپ ڈیٹ 18 اپريل 2023 04:49pm

ایک بار پھر جنگلی جانور پارلیمنٹ ہاوس میں داخل ہوگیا، جسے پکڑ کر وائلڈ لائف کے حوالے کردیا گیا۔

گزشتہ روز ایک جنگلی جانور پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہوا تھا اور کئی دفاتر میں داخل ہوکر تھوڑ پھوڑ کی تھی، آج ایک بار پھر جنگلی جانور پارلیمنٹ ہاوس میں داخل ہوگیا، جسے دیکھ کر عملہ پریشان ہوگیا۔

جنگلی جانور پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہوا تو عملے اور سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں، تاہم مسلسل کوشش کے بعد پولیس اہلکاروں نے بلی نما جنگلی جانور کو پکڑ لیا۔

عملے کا کہنا تھا کہ یہ جانورانتہائی خطرناک ہے، اور یہ منہ سے اسپرے کرتا ہے، جس کی بو ناقابل برداشت ہے، اور آنکھیں بھی جلتی ہیں، جنگلی جانور کئی دفاتر میں نقصانات کرچکا ہے۔

دوسری جانب حکام وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ ہاوس میں گھسنے والا جانور جنگلی بلی ہے، اس جانورکو ’’سیوٹ کیٹ‘‘ (Civet Cat)کہتے ہیں، اور یہ ایشیا، افریکا کے جنگلوں میں پایا جانے والا نایاب جانور ہے۔

وائلڈ لائف حکام نے بتایا کہ کیوٹ کیٹ بارش کی وجہ سے جنگل سےباہرآگئی ہوگی، کیوٹ کیٹ مارگلہ ہلز سے پارلیمنٹ ہاؤس آئی، اسے سی ڈی اے حکام نے ریسکیو کیا ہے۔

Parliament House

Cat

Civet cat