Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سرگودھا میں احمدیوں کی عبادت گاہ پر ہجوم کا حملہ

118 سال پرانی عبادت گاہ کے مینار اور گنبد تباہ
شائع 18 اپريل 2023 08:47am
سرگودھا میں عبادت گاہ کے میناروں کو رات کے وقت توڑدیا گیا۔ تصویر: ترجمان احمدی کمیونٹی عامر محمود
سرگودھا میں عبادت گاہ کے میناروں کو رات کے وقت توڑدیا گیا۔ تصویر: ترجمان احمدی کمیونٹی عامر محمود

سرگودھا میں ہجوم نے احمدی برادری کی 118 سال پرانی عبادت گاہ میں توڑ پھوڑ کی۔

ترجمان احمدیہ کمیونٹی عامرمحمود کے مطابق 16 اپریل کی شب 11 بجے کے قریب ہجوم گُھگھیات میں احمدیوں کی عبادت گاہ کے میناروں اور گنبد کو توڑنے آئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ سب اس وقت ہوا جب پولیس وہاں موجود تھی۔

عامرمحمود نے کہا کہ ہجوم اور سرکاری اہلکاروں کی طرف سے احمدیوں کی عبادت گاہوں پر حملہ اور مسمار کرنا پاکستان کے آئین اور جسٹس تصدق حسین جیلانی کے 2014 کے فیصلے کی صریح خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ یہ سب فوری طور پر بند ہونا چاہئے اور مذہبی اقلیتوں کا تحفظ یقینی بنایا جانا چاہیئے۔

Blasphemy

AHMADIYYA

MOB ATTACKS