Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ماہرہ خان کی مداح گلے لگ کر رو پڑی، ویڈیو وائرل

ماہرہ خان بھی جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں
شائع 18 اپريل 2023 12:01am

عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان سے ملاقات کے دوران ان کی مداح جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے رو پڑی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں اداکارہ ماہرہ خان ایک تقریب میں موجود تھیں جہاں مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھیں۔

ماہرہ خان کو دیکھ کر مداحوں نے ان سے ملاقات کی اداکارہ بھی شائستگی سے اپنے مداحوں سے ملیں تاہم ان میں ایک سے ایک مداح اپنی پسندیدہ اداکاری کو دیکھ کر اس قدر خوش ہوئی کہ انہیں سامنے دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکی اور گلے لگ کر رو پڑی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماہرہ خان مداح کو گلے لگا کر اسے تسلی دے رہی ہیں اور تصویر بھی بنوا رہی ہیں۔

mahira khan