Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں تو کوئی تصادم نہیں ہوگا، یوسف رضا گیلانی

جمہوریت میں ڈائیلاگ ہی واحد راستہ ہے جو کسی بحران کو ختم کرسکتا ہے، رانا ثناء اللہ
شائع 17 اپريل 2023 11:25pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

سابق وزیراعظم اور سینئر رہنما پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر اپنا کام سر انجام دیں تو کوئی تصادم نہیں ہوگا۔

اسلام آباد میں اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی کا مذاکراتی وفد تشکیل دیا ہے، ہم نے ن لیگ کے پاس آ کر اپنا مؤقف سامنے رکھا کہ اس وقت حالات بہت گھمبیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں عوام بہت دکھی ہے، ہم ڈائیلاگ کا راستہ ختم نہیں کرنا چاہتے، ن لیگ نے کہا کہ جمہوریت اور عوامی مفاد کے لیے ڈائیلاگ کے لیے تیار ہیں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم ابھی صرف اپنے اتحادیوں سے مل رہے ہیں اور جب سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے ہو جائے گا تو ہم دیگر جماعتوں سے بات کریں گے۔

اس موقع پر وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہم پیپلزپارٹی کی قیادت کے مؤقف کی تائید کرتے ہیں، جمہوریت میں ڈائیلاگ ہی واحد راستہ ہے جو کسی بحران کو ختم کرسکتا ہے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اس وقت انا پرستی اور نفرت نے مبنی سیاست نے ملک کو بحرانی کیفیت سے دوچار کیا ہوا ہے جو کہ اتنا گہرا ہو چکا ہے کہ جوڈیشری اور پارلیمنٹ ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں، ایسا بحران ملک کے لئے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔

PDM

اسلام آباد

Rana Sanaullah

Yousaf Raza Gilani