Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کا مرحوم مفتی عبدالشکور کو ہلال امتیاز دینے کا فیصلہ

شہباز شریف کی کابینہ ڈویژن کو باضابطہ طور پر سمری بھجوانے کی ہدایت
شائع 17 اپريل 2023 09:28pm
مرحم مفتی عبدالشکور۔ فوٹو — فائل
مرحم مفتی عبدالشکور۔ فوٹو — فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر مذہبی امور مرحوم مفتی عبدالشکور کو ہلال امتیاز دینے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مرحوم وفاقی وزیر مفتی عبد الشکور کو غیر معمولی عوامی خدمات پر ہلال امتیاز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس ضمن میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کابینہ ڈویژن کو باضابطہ طور پر سمری بھجوانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ مفتی عبد الشکور درویش صفت انسان تھے جنہوں نے سادہ زندگی گزاری اور عوام کی مخلصانہ خدمت کی۔

اس سے قبل شہبازشریف نے مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ جا کر ملاقات میں وفاقی وزیر برائے مزہبی امور مفتی عبدالشکور کی وفات پر تعزیت کی، مرحوم کی بلندی درجات اور سوگواران کے لئے صبر جمبل کی دعا کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ مفتی عبدالشکور کابینہ کے ایک اہم رکن تھے، وہ انتہائی سادہ اور نیک انسان تھے، ان کی اچانک حادثے میں رحلت پر دل غمگین ہے۔

Shehbaz Sharif

Mufti Abdul Shakoor