سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیدوار میں 11.59 فیصد کی کمی، اعداد و شمار جاری
اسلام آباد: ادارہ شماریات نے بڑی صعنتوں کی پیداوار کے اعدادوشمار جاری کردیئے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیدوار میں 11.59 فیصد کی بڑی کمی، فروری میں ماہانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار 0.50 فیصد کم ہوئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ جولائی تا فروری بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 5.56 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، جولائی تا فروری فوڈ 1.95 اور مشروبات شعبے کی پیداوار میں 6.14 فیصد کی کمی ہوئی۔
اعداد و شمار کے مطابق تمباکو 20.42 اور ٹیکسٹائل شعبے کی پیداوار 14.03 فیصد گر گئی جب کہ لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار میں 68.65 فیصد، پیپر اور بورڈ کی صنعتوں کی پیداوار میں3.37 فیصد ہوئی۔
اس کے علاوہ کیمیکلز4.84، فرٹیلائزر شعبے کی پیداوار میں7.77 فیصد، فارماسوٹیکلز شعبے میں 22.41 فیصد، آئرن و اسٹیل مصنوعات میں 3.89 فیصد اور آٹو موبیل شعبے کی پیداوار میں 38.59 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
Comments are closed on this story.