Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

تیسرا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 164 رنز کا ہدف

تیسرے میچ میں زمان خان کی جگہ نسیم شاہ فائنل الیون کا حصہ
اپ ڈیٹ 17 اپريل 2023 11:35pm
فوٹو — اے ایف پی
فوٹو — اے ایف پی

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لئے 164 رنز کا ہدف دے دیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ جاری ہے، پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز میں قومی ٹیم کو 0-2 کی برتری حاصل ہے۔

مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقرر اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز کیئے۔

کیویز کی جانب سے بیٹنگ میں کپتان ٹام لیتھم 64، ڈیرل مچل 33 اور ول ینگ 17 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بولنگ میں گرین شرٹس کے شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے دو، دو جب کہ نائب کپتان شاداب خان ایک شکار کرنے میں کامیاب ہوئے۔

سیریز کے تیسرے میچ کے لئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی ہوئی، زمان خان کی جگہ نسیم شاہ کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ نیوزی لینڈ نے ینری شپلی اور کول میکونچی کی جگہ ایڈم ملنے اور اش سودھی کو 11 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔

قومی ٹیم نے شاندار بولنگ پرفارمنس کی بدولت پہلے ٹی 20 میں نیوزی لینڈ کو 88 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹی 20 میں کپتان بابراعظم کی سنچری کی بدولت پاکستان نے 38 رنز سے فتح اپنے نام کی۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سیریز کے دوسرے ٹی 20 میں سنچری اسکور کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا، یہ بابر اعظم کی ٹی 20 انٹرنیشنل میں تیسری سنچری تھی۔

Gaddafi Stadium

t20 series

PAKvsNZ