Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کی فضل الرحمان سے ملاقات، مرحوم عبدالشکور کی وفات پر تعزیت

مجھ سمیت پوری قوم کی تمام تر ہمدریاں مفتی عبدالشکور کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، شہباز شریف
شائع 17 اپريل 2023 08:25pm
فوٹو — اسکرین گریب/ سوشل میڈیا
فوٹو — اسکرین گریب/ سوشل میڈیا

وزیراعظم شہباز شریف نے سربراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔

شہبازشریف نے مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ جا کر ملاقات میں وفاقی وزیر برائے مزہبی امور مفتی عبدالشکور کی وفات پر تعزیت کی، مرحوم کی بلندی درجات اور سوگواران کے لئے صبر جمبل کی دعا کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ مفتی عبدالشکور کابینہ کے ایک اہم رکن تھے، وہ انتہائی سادہ اور نیک انسان تھے، ان کی اچانک حادثے میں رحلت پر دل غمگین ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت پوری قوم کی تمام تر ہمدریاں مفتی عبدالشکور کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

اسلام آباد

shahbaz sharif

Maulana Fazal ur Rehman

Mufti Abdul Shakoor Accident