Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں ڈولفن فورس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ

ڈولفن فورس نے ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا
شائع 17 اپريل 2023 07:19pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

لاہور میں ڈولفن فورس نے مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

لاہور کے علاقے سبزہ زار میں ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے گھر میں داخل ہوئے، ڈاکوؤں نے گھر میں موجود بچی کو یرغمال بنا کر فائرنگ شروع کر دی۔

ڈاکوؤں اور ڈولفن فورس کے درمیان مقابلہ ہوا۔ ڈولفن فورس نے بچی کی جان کو محفوظ بناتے ہوئے جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

lahore police

dolphin force

Lahore Crime