Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

تنہائی کا شکار طالبان کی روسی قربت حاصل کرنے کی کوشش

طالبان کا ماسکو سے ان کی حکومت تسلیم کرنے کا مطالبہ
شائع 17 اپريل 2023 06:27pm
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف افغانستان کے طالبان رہنماؤں سے ملاقات کرتے ہوئے (تصویر بزریعہ روسی وزارت خارجہ)
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف افغانستان کے طالبان رہنماؤں سے ملاقات کرتے ہوئے (تصویر بزریعہ روسی وزارت خارجہ)

بین الاقوامی تنہائی کا شکار افغانستان میں طالبان کی حکومت اب روس سے قربت کی خواہاں ہے۔

افغان دارالحکومت کابل میں روسی اسلامی علماء کے ساتھ ایک اجلاس میں طالبان کے ایک سینئر رہنما نے اتوار کو ماسکو سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کی حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کرے۔

2021 کی گرمیوں میں امریکہ کی قیادت میں بین الاقوامی افواج کی افراتفری بھری روانگی کے بعد اب تک کسی بھی ملک نے سرکاری طور پر طالبان کو افغانستان کی حکومت کے طور پر تسلیم نہیں کیا، تاہم، روس نے حکومت کی تبدیلی کے بعد کابل میں اپنا سفارت خانہ کھلا رکھا۔

ستمبر میں کابل میں روسی سفارت خانے پر حملے کے بعد قونصلر خدمات کو عارضی طور پر روک دیا گیا تھا۔ لیکن رواں ماہ کے شروع میں، روس نے شمالی شہر مزار شریف میں اپنی قونصلر خدمات دوبارہ شروع کی ہیں۔

فی الحال، طالبان نے پاکستان، چین، روس، ایران اور ترکی سمیت ایک درجن سے زائد ممالک میں اپنے نمائندے بھیجے ہیں۔

russia

afghanistan

Taliban