Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

علی سیٹھی نے پسوڑی سے کیلیفورنیا میں دھوم مچادی، ویڈیو وائرل

علی نے بھارتی آرٹسٹ راجہ کماری کے ساتھ پسوڑی پر پرفارم کیا
شائع 17 اپريل 2023 06:00pm

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے میوزک فیسٹول کوچیلا میں رواں برس جنوبی ایشیا کے دو فنکاروں علی سیٹھی اور بھارتی پنجابی سنگر دلجیت دوسانجھ نے پرفارم کرکے تاریخ رقم کردی ۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے میوزک فیسٹول کوچیلا میں رواں برس جنوبی ایشیا کے دو فنکاروں علی سیٹھی اور بھارتی پنجابی سنگر دلجیت دوسانجھ نے پرفارم کیا۔

یہ میلہ ہرسال امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر انڈیو میں لگاتار دو ہفتے تک جاری رہتا ہے تاہم اس سال میوزک فیسٹیول میں پاکستانی گلوکار علی سیٹھی نے اپنی خوبصورت پر فارمنس سے مداحوں کے دل جیت لئے۔

علی سیٹھی اپنے مشہور گانے پسوڑی کو بھارتی آرٹسٹ راجہ کماری کے ساتھ پرفارم کیا۔

علی کی پرفارمنس سے ایک دن پہلے بھارت سے تعلق رکھنے والے پنجابی گلوکار دلجیت دو سانجھ نے بھی کوچیلا کے پلیٹ فارم پر پرفارم کیا۔

انہوں نے خاص پنجابی انداز کو اپناتے ہوئے اپنی میوزیکل پرفارمنس کو پیش کیا۔

گذشتہ برس امریکی نژاد پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب نے بھی اس فیسٹول میں پرفارم کیا۔

Ali Sethi