Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شرط پوری ہونے کے باوجود فارن ریزروز محدود تھے، سعودیہ نے پھر دو ارب ڈالرز دیے: وزیراعظم

پلوامہ واقعہ کے حقائق سامنے آنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا ردعمل
اپ ڈیٹ 17 اپريل 2023 06:39pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھارت کی غنڈہ گردی کا نوٹس لے۔

پلوامہ واقعہ کے حقائق سامنے آنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹ میں لکھا کہ مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر کے انکشافات سے پاکستان پر لگا الزام دھل گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید لکھا کہ دنیا بھارت کی اس غنڈہ گردی کا نوٹس لے، بھارت کی اس حرکات سے خطے کے لیے تباہ کن نتائج نکل سکتے ہیں۔

اس قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف کی صدارت میں اعلی سطح اجلاس ہوا جس میں ملک میں چینی، گندم، آٹے اور یوریا کی اسمگلنگ کی روک تھام کاجائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو اربوں ڈالروں کا نقصان پہنچانے والوں کو قرار واقعی سزا دیں گے،اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے ضروری قانون سازی کیلئے مسودہ جلد پیش کیا جائے، پکڑی جانے والی چینی اور یوریا کو بازار میں حکومتی نرخ پر فروخت کیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ اسمگلنگ کسی بھی معاشرے کیلئے ناسور کی حیثیت رکھتا ہے، اشیاء ضروریہ کی بیرونِ ملک اسمگلنگ کسی صورت قبول نہیں، اس کی روک تھام کیلئے لائحہ عمل 2 دن میں پیش کیا جائے اور اسمگلنگ میں ملوث افراد کےخلاف فوری آپریشن کیا جائے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اینٹی اسمگلنگ کورٹس کو فوری طور پر فعال اور مؤثر بنایا جائے، اینٹی اسمگلنگ کورٹس کی تعداد اور اعلی شہرت یافتہ ججز کے ساتھ پراسیکیٹورز کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی ہوا۔ جس میں شہبازشریف نے مفتی عبدالشکور کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مفتی عبدالشکور بڑے عالم اور سیاستدان تھے، ان کے انتقال پر ہم سب غمزدہ ہیں، مفتی صاحب انتہائی نیک اور شریف انسان تھے، سابق وفاقی وزیر سادگی کاعملی نمونہ تھے۔

وزیراعظم نے قومی اسمبلی اجلاس میں بھی مفتی عبدالشکور کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مفتی صاحب ہماری کابینہ کا نگینہ تھے، مفتی عبدالشکور مسجد کے پیچھے چھوٹے سے گھر میں رہتے تھے، وہ سچے، ایماندار اور جیدعالم تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر تنگ ہیں، آئی ایم ایف کی شرط پوری ہونےکے باوجود ہمارے فارن ایکسچینج ریزروز بہت محدود تھے، سعودی عرب نے کمال مہربانی سے ہمیں پھر 2 ارب ڈالر دیئے، متحدہ عرب امارات نے بھی ایک ارب ڈالردیئے ہیں، جس کے بعد آئی ایم ایف کی یہ شرط بھی پوری ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دن رات کوشش کر رہے ہیں کہ معاشی صورت حال بہتر ہو۔

PM Shehbaz Sharif