Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید توسیع کا فیصلہ

وزارت داخلہ سے 6 ماہ کیلئے رینجرز کی تعیناتی کی سفارش
شائع 17 اپريل 2023 04:42pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

اسلام آباد انتظامیہ نے رینجرز کی تعیناتی میں مزید توسیع کا فیصلہ کرلیا۔

اسلام آباد انتظامیہ نے وفاقی دارالحکو مت میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے وزارت داخلہ سے 3 ماہ کے بجائے 6 ماہ کیلئے رینجرز کی تعیناتی کی سفارش کر دی۔

ذرائع کے مطابق کوئیک رسپانس فورس کیلئے 300 رینجرز اہلکار تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے، فیصلہ اسلام آباد کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کے لیے کیا گیا۔

islamabad police

Pakistan Law and order situation

Islamabad Rangers