Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایل پی جی کی قیمت میں 24 گھنٹوں میں دو بار اضافہ

گزشتہ روز بھی ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 10روپے کا اضافہ کیا گیا تھا
شائع 17 اپريل 2023 03:00pm

ایل پی جی کی قیمت میں مزید 10 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا ہے اور اب ایل پی جی کی قیمت 320 روپے کلو ہو گئی ہے۔

گزشتہ روز ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو کا اضافہ کیا گیا، جس کے بعد بڑے شہروں میں ایل پی جی کی قیمت 310 روپے فی کلو اور پہاڑی اور دور درازعلاقوں میں 330 روپے میں فروخت ہوتی رہی۔

ایل پی جی کی قیمت میں آج ایک بار پھر 10 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا ہے کہ جس کے بعد فی کلو ایل پی جی کی قیمت 320 روپے ہوگئی ہے۔

چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 24 گھنٹوں میں دوسری اور ایک ماہ میں تیسری بار بلا جوازاضافہ کردیا گیا ہے، ایل پی جی کی سرکاری قیمت 229 روپے فی کلو کی جگہ 320 روپے فی کلو پر پہنچ گئی، اور کی مزید قیمت بڑھنے کا اندیشہ ہے۔

عرفان کھوکھر نے بتایا کہ ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کے بعد گھریلو سیلنڈر 100 روپے اور کمرشل 400 روپے مہنگا ہوگیا ہے، اور اب گھریلو سیلنڈر 2702 روپے سے 3775 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن نے بتایا کہ آزاد کشمیر، کوٹلی، میرپور، مظفرآباد میں ایل پی جی 350 روپے فی کلو، گلگت بلتستان، اسکردو اور ہنزہ میں 370 روپے فی کلو ایل پی جی فروخت جاری ہے۔

چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ ایل پی جی امپورٹر اور لوکل کوٹہ ہولڈرز مصنوعی قلت کر کے ایل پی جی کی قیمت بڑھا رہے ہیں، حکومت اس بلیک مارکیٹنگ کا فوری نوٹس لے۔

LPG Gas

LPG Prices