Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان کی وجہ سے ہی عدلیہ دو حصوں میں تقسیم ہوئی، شرجیل میمن

عمران، زلمے طالبان کے حامی اور منی لانڈررز ہیں، شرجیل میمن
شائع 17 اپريل 2023 02:23pm
تصویر: فیس بُک/ فائل
تصویر: فیس بُک/ فائل

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اداروں کو تقسیم کرنے کی کوشش کی اور ان کی وجہ سے ہی عدلیہ دو حصوں میں تقسیم ہوئی ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم شماری پر وفاقی حکومت سے رابطے میں ہیں کیونکہ مردم شماری پرسندھ حکومت کے تحفظات ہیں اور ان خدشات دورکئے جائیں، ملک بھرمیں عوام مہنگائی سے پریشان ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ڈیزل اور پٹرول کی قیمت بڑھنے سے ہر چیزمہنگی ہوگئی ہے، کہا گیا کہ بسوں کے کرائے بڑھائے جائیں، حکومت نے بسوں کے کرائے نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اضافی کرائے لینے والوں کے خلاف مقدمہ درج ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نےگندم کی سپورٹ پرائس میں کمی نہیں کی ملک میں سب سے زیادہ سپورٹ پرائس سندھ حکومت نے دی اور پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پرجھوٹی مہم چلائی زلمے خلیل زاد پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہے ہیں۔

وزیراطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ عمران خان اور زلمے خیل زاد میں ایک چیز مشترک ہے عمران خان، زلمے خلیل زاد طالبان کے حامی اور منی لانڈرر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ کہتے تھے کہ ہم غلام نہیں ہیں اب غلام بننا چاہتےہیں آپ نےاداروں کو تقسیم کرنے کی کوشش کی اور آپ کی وجہ سے عدلیہ دوحصوں میں تقسیم ہوئی ہے۔

شرجیل میمن پیپلزپارٹی ہمیشہ سےعدالتوں کا احترام کرتی ہے افتخارچوہدری سے اختلاف کے باوجود ان کی بحالی کیلئے مہم چلائی، افتخار چوہدری سے پہلےکوئی صحافی عدالت نہیں جاتا تھا اورافتخارچوہدری سے پہلے کورٹ رپورٹنگ بیٹ نہیں ہوتی تھی۔

مزید کہا کہ پیپلزپارٹی حکومت کا ہراقدام عدالت میں چیلنج ہوجاتا تھا سپریم کورٹ میں کوئی سندھی بولنے والاجج نظرنہیں آتا ہے۔

Sharjeel Inam Memon

ٰImran Khan