Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد کے تھانہ کھنہ میں ملزم پر تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی

ڈی آئی جی آپریشنز کی انکوائری کرکے 24 گھنٹوں میں رپورٹ دینے کی ہدایت
شائع 17 اپريل 2023 01:42pm
اسکرین گریب - ویڈیو
اسکرین گریب - ویڈیو

اسلام آباد کے تھانہ کھنہ میں پولیس افسر کی جانب سے ملزم پر دوران حراست تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی جس کا ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لے لیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زیرِحراست شہری کو سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ ویڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنزسید شہزاد ندیم بخاری نے نوٹس لیا ہے۔

ویڈیو سے متعلق ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ کھنہ کے محرر کو نوکری سے برخاست اور سب انسپکٹر کو معطل کرکے چارج شیٹ کردیا ہے۔

مزید کہا کہ ڈی آئی جی آپریشنز نے ڈی پی او انڈسٹریل ایریا زون کو انکوائری کرکے 24 گھنٹوں میں رپورٹ دینے کی ہدایت دی ہے اور دوران حراست کسی پر تشدد قابل برداشت عمل نہیں ہے۔

اسلام آباد

islamabad police