Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسجد کے باتھ روم سے نوجوان کی لاش برآمد

جس باتھ روم میں نوجوان کی نعش پائی گئی وہیں نشے کے انجکشن بھی ملے، پولیس
شائع 17 اپريل 2023 12:59pm

ڈیرہ اسماعیل خان میں واقع مسجد کے باتھ روم سے نوجوان کی نعش برآمد ہوئی ہے اور ساتھ ہی نشے کے انجکشن بھی ملے ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان کمشنری بازار میں واقع مسجد کے باتھ روم سے نوجوان کی نعش برآمد ہوئی ہے، جسے پولیس نے تحویل میں لے کر ورثاء کی تلاش شروع کر دی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق کمشنری بازار کے دکانداروں نے پولیس کا اطلاع دی کہ نور مسجد کے باتھ میں ایک نوجوان کی لاش پڑی ہے، اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاش کو تحویل میں لے لیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ نوجوان منشیات کا عادی لگتا ہے، کیوں کہ جس باتھ روم میں نوجوان کی لاش پائی گئی وہیں نشے کے انجکشن بھی ملے ہیں، سٹی پولیس نے لاش کی تلاشی لی لیکن اس کے سامان سے کسی بھی قسم کی کوئی شناخت برآمد نہیں ہوئی، جس کے بعد لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Target Killing

drugs