Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن کو 21 ارب جاری کرنے کا معاملہ قومی اسمبلی کے سپرد

فیصلہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں کیاگیا
شائع 17 اپريل 2023 12:03pm
تصویر/ روئٹرز
تصویر/ روئٹرز

قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن کو پنجاب میں انتخابات کیلئے 21 ارب روپے ارب جاری کرنے کا معاملہ قومی اسمبلی کے سپرد کردیا۔

یہ فیصلہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں کیاگیا۔

وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت وفاقی کنسولیڈیٹڈ فنڈز قومی اسمبلی میں پیش کریے گی اور وہاں سے منظوری طلب کی جائے گی۔

معاملے پر قائم قائم مقام گورنراسٹیٹ بینک نے کہا کہ 21الیکشن کمیشن کو دینے کے لیے 21 ارب روپےمختص کردیے ہیں، یہ رقم وفاقی حکومت کی ہے۔

رکن کمیٹی سیماکامل نے کہا کہ رقم حکومت کےاکاؤنٹ میں رہے گی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پراسٹیٹ بینک کو پنجاب میں انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو 21 ارب روپے جاری کرنے کی آج آخری تاریخ ہے۔

سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینچ کی جانب سے گزشتہ ہفتے جاری کیے جانے والے حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ اسٹیٹ بینک پنجاب میں انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کو براہ راست رقم جاری کرے، وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ 17 اپریل تک 21 ارب روپے الیکشن کمیشن کو دیےجائیں گے۔

عدالت نے اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ کو 18 اپریل تک فنڈز جاری کرنے سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید کہا تھا کہ الیکشن کمیشن بھی 18 اپریل کو 21 ارب روپے فنڈز وصولی کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائے۔

federal cabinet

National Assembly

Supreme Court of Pakistan

PM Shehbaz Sharif

Punjab Elections