Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

کاروباری ہفتے کا پہلا روز، ڈالر کی قیمت بڑھنے لگی

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے
شائع 17 اپريل 2023 10:41am

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 284 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔

مزید پڑھیں: اسٹاف لیول معاہدے کیلئے آئی ایم ایف نے نیا مطالبہ کردیا

یاد رہے کہ جمعے کے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 284.40 روپے پر بند ہوا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے پہلے روز مثبت رجحان دیکھا گیا ہے جہاں 100 انڈیکس میں 150 پوائنٹس اضافہ ہونے کے بعد 40 ہزار 350 پر ٹریڈنگ ہورہی ہے۔

pakistani rupee

US Dollars