Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی کوہ پیماؤں نائلہ کیانی اور شہروز کاشف نے تاریخ رقم کردی

شہروزکاشف دنیا کی 14 میں سے 11 بلند چوٹیاں سرکرچکے ہیں
شائع 17 اپريل 2023 10:39am

نائلہ کیانی ایڈونچر اسپورٹس میں تاریخ رقم کرتے ہوئے نیپال میں دنیا کی 10 ویں بلند ترین چوٹی اناپورنا اول سرکرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔ پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف بھی ٹیم کا حصہ تھے۔

نیپال میں واقع 8 ہزار 91 میٹر بلند چوٹی انا پورنا کو نائلہ نے آج صبح سر کیا۔ دبئی میں مقیم نائلہ پیر کی صبح ساڑھے چھ سے سات بجے کے درمیان پہاڑ کی چوٹی پر پہنچیں۔

نائلہ کیانی پاکستان کی واحد خاتون کوہ پیما ہیں جو 8 ہزارمیٹر سے بلند 4 چوٹیاں سرکرچکی ہیں،اس سے قبل نائلہ کو کے ٹو، گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو سر کرنے کا اعزاز حاصل ہوچکا ہے۔

شہروز کاشف عرف براڈ بوائے بھی 6 کنی ٹیم کا حصہ تھے، جن کے ٹوئٹرہینڈل سے بتایا گیا کہ انہوں نے بھی اتوار کی صبح نیپال کی آٹھ ہزارمیٹر سے بلند چوٹی انا پورنا کو سر کیا۔

اس کامیابی کے ساتھ ہی شہروز کاشف 8 ہزار میٹرزسے بلند دنیا کی 14 میں سے 11 بُلند ترین چوٹیاں سرکرنے والے سب سے کم عمر کوہ پیما بن گئے ہیں۔

کوہ پیماؤں کی چھ رکنی ٹیم میں دو پاکستانیوں کے ساتھ علاوہ بھارت کے ارجن واجپائی بھی شامل تھے۔

معروف کوہ پیما مرحوم علی سدپارہ کے بیٹے ساجد علی سدپارہ نے بھی ساتھی کوہ پیماؤں کو اس کامیابی پر مبارکباد دی۔

نائلہ کیانی رواں سیزن میں ماؤنٹ ایورسٹ اور لوٹسے بھی سرکریں گی۔

NAILA KIANI

SHAHROZ KASHIF