Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہریار منورکی وائرل ویڈیوکی حقیقت سامنے آگئی

اداکار شدید طیش کے عالم میں ڈائریکٹر پر برس رہے تھے
شائع 17 اپريل 2023 09:43am

اداکار، ڈائریکٹراورٹی وی میزبان شہریارمنور اور ڈائریکٹر سہیل جاوید کی وائرل ویڈیو کی حقیقت بالآخرسامنے آگئی۔

سوشل میڈیاپروائرل اس ویڈیو نے صارفین کی بھرپور توجہ حاصل کی تھی جس میں شہریار منور انتہائی طیش میں دکھائی دے رہے ہیں ، چیخنے چلانے کے دوران وہ ڈائریکٹرکے ہاتھ سےاسکرپٹ چھین کربھی نیچے پھینک دیتے ہیں۔

جہاں بیشتر صارفین نے اس طرزعمل کی مذمت کی تھی وہیں بہت سوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ حتمی رائے سے قبل یہ جان لینا ضروری ہے کہ آیا دونوں کے درمیان واقعی میں لڑائی ہوئی ہے یا پھریہ ان کے آنے والے پراجیکٹ کی تشہیرکیلئے کوئی پبلسٹی اسٹنٹ ہے۔

سب سے زیادہ توجہ عمران اشرف کے تبصرے نے حاصل کی جن کا کہنا تھا کہ، ’جتنا میں ان دونوں کو جانتا ہوں شہریارمنور ایسے چلانہیں سکتے اور سہیل بھائی کسی کو اتنا چلانے دے نہیں سکتے۔ میرا خیال اورخواہش ہے کہ یہ ڈرامائی ویڈیو ہی ہو۔‘

اب شہریار منورنے اس ویڈیوکی حقیقت صارفین کے سامنے خود رکھتے ہوئے بتادیا ہے کہ یہ متنازع ویڈیو پبلسٹی اسٹنٹ ہی تھی لیکن اس کا مقصد کچھ جاننا تھا۔

اداکار نے دیکھنے والوں پرواضح کیا کہ، ’آپ کے تبصرے پڑھے اور سمجھ میں آگیا کہ آپ لوگ کیا دیکھنا چاہتے ہیں، ہم لوگصرف منفی چیزیں دیکھنا چاہتے ہیں، انہی کو پروموٹ کرتے ہیں اور وائرل کرتے ہیں۔‘

انہوں نے واضح کیا کہ بیشترسوشل میڈیا صارفین منفی مواد ہی وائرل کرتے ہیں اور یہ ویڈٖیو اسی بات کا عملی تجربہ کرنے کیلئے وائرل کی گئی تھی جس کا تعلق ان کی آنے والی یوٹیوب سیریز سے جڑا ہے جو کہ ایک لکھاری کی کہانی ہے۔

Viral Video

Shehryar Munawar

Sohail javed