Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بابر اعظم بھارتی کپتان روہت شرما سے کون سا اعزاز چھین سکتے ہیں؟

گزشتہ روز کیویز کے خلاف بابراعظم نے 101 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی تھی
شائع 17 اپريل 2023 09:17am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ کرک انفو
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ کرک انفو

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں بھارتی کپتان روہت شرما کا منفرد اعزاز اپنے نام کرسکتے ہیں۔

بھارتی کپتان روہت شرما اس وقت ٹی 20 انٹرنیشنل میں 4 سنچریوں کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ انہوں نے 29 ہاف سنچری بھی اسکور کر رکھی ہیں تاہم اگر بابراعظم نے ان کی حکمرانی ختم کرنے کا خواب سجا لیا ہے۔

اگر بابراعظم کو روہت شرما کا ریکارڈ اپنے نام کرنا ہے تو انہیں بقیہ 3 ٹی 20 میچز میں سے کسی 2 میچز میں سینچری اسکور کرنی ہوگی تاہم فیٹیز کے معاملے میں بابراعظم روہت شرما سے ایک ہاتھ آگے ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کل 3 سینچریاں اور 30 نصف سینچریاں اسکور کررکھی ہیں۔

دوسری جانب پاکستانی کپتان بابراعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر 3 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 58 گیندوں پر 101 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 3 سینچریاں اسکور کرنے والے پہلے کپتان بن گئے تھے۔

india

babar azam

rohit sharma

t20 cricket

PAKvsNZ